کشمیر میں 4 عسکریت پسند جاں بحق
Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے چار عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
ہندوستانی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران انکاونٹر میں 4 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ۔
جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران مرنے والے والوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔ نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔