Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ریاستوں مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ہندوستان میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید بگڑنے لگی اور ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 66 ہزار 836 کیسز اور 773 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 24 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 348 اموات ہوئیں۔

اس قسم کی صورتحال میں عالمی ادارہ صحت نے ہندوستان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات  کرتے ہوئے وبا  کوروکنے کے لیے نقل و حرکت پر فوری پابندیاں لگائے۔

     واضح رہے کہ اس وقت ہندوستان میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں اور لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن میں بھی دشواریوں کا سامنا ہے۔

ہندوستان میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ 86 ہزار920 سے زائد ہوگئی ہیں۔

ٹیگس