Jun ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • مودی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے: کانگریسی رہنما

ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے بی جے پی حکومت کو ملک کی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کانگریس پارٹی پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور قومی جنرل سیکریٹری پرینیکا نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر ملک میں لوٹ مار کا الزام لگایا ۔

ان دونوں رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے جی پی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھا کے ملک میں لوٹ مار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کی معیشت پر سنگین دباؤ پڑ ر ہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری اور افراط زر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے لیکن حکومت انہیں کنٹرول کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے۔
کانگریس پارٹی کے ان دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچ بولنے اور سوال نیز تنقیدوں کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعے کو ہندوستان میں ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ہندوستان میں گزشتہ چار مئی سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بائیس بار اضافہ کیا گیا جبکہ سترہ دن، دونوں پیٹرولیئم ایندھنوں کی قیمتیں بڑھی ہوئی سطح پر برقرار رکھی گئیں۔

 

ٹیگس