سرینگر میں فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک
سری نگر میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے کنی پورا علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاوید احمد ہلاک ہو گیا۔
18 جون کو بھی سری نگر میں فائرنگ کا ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔
سری نگر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ایسے میں ہلاک ہوا ہے کہ جب جمعرات 24 جون کو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی میٹنگ رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منگل کو پی اے جی ڈی کی ایک میٹنگ ہوئی جس کے بعد پی اے جی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کے دعوت نامے پر دہلی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔ وہاں ہم کیا کہیں گے اور ان کا رد عمل کیا ہوگا وہ دہلی میں بھی اور یہاں بھی آپ کو بتائیں گے۔