Nov ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے اسپتال میں آتشزدگی، چار بچوں کی موت

مدھیہ پردیش کے مرکز بھوپال کے حمیدیہ اسپتال میں کل رات خطرناک آتشزدگی کا حادثہ رونما ہوا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق آگ اسپتال احاطے میں ہی بچوں کے لئے بنائے گئے کملا نہرو اسپتال (Kamla Nehru Hospital) کی تیسری منزل پر لگی جہاں بڑی تعداد میں بچے داخل تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق، آگ کے سبب 4 بچوں کی موت ہوگئی تاہم ابھی اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں 36 معصوم بچے جھلس بھی گئے جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق، تیسری منزل کے جس وارڈ میں آگ لگی وہاں پر نوزائیدہ بچوں کے ساتھ ہی کئی ڈاکٹر بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں نکالنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ اسپتال میں یہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی۔ تیسری منزل پر آگ لگنے کے سبب اسپتال کے دوسرے فلور پر بھی دھواں بھر گیا ۔

ٹیگس