Nov ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • حیدرپورہ انکاونٹر کے خلاف احتجاجی ریلی

حیدرپورہ ہلاکت کے خلاف محبوبہ مفتی نے اپنی رہائش گاہ سے راج بھون تک احتجاجی ریلی نکالی۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے حیدرپورہ انکاونٹر کے خلاف اپنی رہائش گاہ سے راج بھون تک احتجاجی مارچ کیا۔ پی ڈی پی کی صدر نے اپنے کارکنوں کے ساتھ راج بھون میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔

محبوبہ مفتی نے حیدرپورہ انکاونٹر کے خلاف عدالتی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ انصاف کرنے اور معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

نیشل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی گذشتہ روز نامہ نگاروں سے کہا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر کے متعلق اصل حقائق جوڈیشل انکوائری سے ہی سامنے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس واقعہ میں مجسٹریٹ کی سطح پر انکوائری کرانے کے احکامات صادر کئے ہیں تاہم جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتیں مجسٹریٹ کی سطح  کےبجائے جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ٹیگس