Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں 3 عسکریت پسند جاں بحق 4 سیکورٹی اہلکار زخمی

جموں و کشمیر میں 3 عسکریت پسند جاں بحق اور 4 سیکورٹی اہلکار زخمی زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام نے جمعہ کو دعوی کیا کہ سری نگر کے پنتھا چوک میں انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاعات ملنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔

ایک پولیس افسر نے دعوی کیا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 عسکریت پسند مارے گئے۔

ایک پولیس افسر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ میں دعوی کیا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل کشمیر میں ہندوستان کی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جیش محمد کے 6 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

ٹیگس