Mar ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • نئی دہلی مسلسل چوتھی بار دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت

ہندوستانی شہر نئی دہلی مسلسل چوتھی بار دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت قرار پایا۔

فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے ادارے آئی کیو ائیر نے سالانہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ سال کی نسبت آلودگی 15 فیصد بڑھ گئی، دس آلودہ ترین شہروں میں ہندوستان کے 6 پاکستان کے 3 اور چین کا 1 شہر شامل ہے۔

پاکستانی شہروں میں فیصل آباد چھٹے نمبر پر، بہاولپور آٹھویں اور پشاور دسویں نمبر پر ہے، آلودگی میں نئی دہلی کے ہم پلہ رہنے والا شہر لاہور کی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے اور اس بار لاہور پندرہویں نمبر پر ہے۔ 

ٹیگس