راجستھان میں مسلمانوں کے گھروں پر انتہاپسند ہندؤں کے حملے، دکانیں نذرآتش
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
میڈیا ذرائع نے ہندوستان کی ریاست راجستھان میں مسلمانوں پر انتہاپسند ہندؤں کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ ریاست راجستھان میں انتہاپسند ہندؤں نے مسلمانوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےکئی دکانیں نذرآتش کردیں اور ان کے گھروں پربھی حملے کئے۔ انتہاپسند ہندؤں نے اجتماعات کرکے مسلمانوں کو حملے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق آر آیس ایس سے وابستہ انتہاپسند ہندؤں نے ریاست راجستھان کے کاراؤلی علاقے میں مسلمانوں کے چالیس سے زیادہ مکانات نذرآتش کردیئے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ان حملوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ سوامی یتی نرسنگھا نند نےاپنے ایک بیان میں ہندؤں سے مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔