امریکہ کی ہند-روس تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف روس سے ایس-400 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کی وجہ سے پابندی ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس بارے میں فیصلہ ہونا باقی ہے۔
ہندوستان کے روس سے اسلحے خریدنے کی وجہ سے واشنگٹن - نئی دہلی کے مابین تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔ ہندوستان، روس سے 5 عدد ایس 400 میزائیل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا سودا کر چکا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے مد نظر ہم سبھی ملکوں سے چاہتے ہیں کہ وہ روس سے دفاعی سسٹم کے حصول کے لئے نئے سودے سے بچیں۔
بلنکن نے دہلی کے لئے ماسکو کے بجائے واشنگٹن کا اتحادی بننے کے امکان کے بارے میں کہا کہ آج ہم تجارت، ٹکنالوجی، تعلیم اور سکورٹی سمیت مختلف میدانوں میں ہندوستان کے شریک بن سکتے ہیں۔
اُدھر امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے پیر کے روز اپنے ہندوستانی ہم منصب راجناتھ سنگھ سے واشنگٹن میں ملاقات میں، دونوں ملکوں کے ما بین قریبی تعلقات قائم ہونے میں واشنگٹن کی دلچسپی دکھائي اور روس و چین سے تعلقات کے مبینہ خطرے کی بات کہی۔
انہوں نے پیر کے روز راجناتھ سنگھ کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں کہا کہ واشنگٹن - نئي دہلی دونوں ہی آزاد ہند - پیسیفک اوشن اور قومی خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس مشترکہ نقطہ نظر کے سامنے فوری چیلنج موجود ہے۔