Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایک اور میزائل تجربہ

ہندوستان نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ہندوستان: ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو ان آی کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگنی چار نامی بیلسٹک میزائل کا کامیاب کیا گیا ہے۔ یہ تجربہ پیر کے روز ریاست اڑیسہ کے جزیرے اے پی جے عبدالکلام سے رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کیا گیا۔

ہندوستان کی وزارت کا کہنا ہے کہ میزائل کا تجربہ اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کیے جانے والے معمول کے یوزر ٹریننگ مشن کا حصہ تھا۔ وزارت نے مزید کہا کہ تجربہ شروع کرنے میں تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو مدنظر رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل اپریل کے آخر میں، ہندوستان نے برہموس سپرسونک کروز میزائل کے اینٹی شپ ورژن کا کامیاب تجربہ کیا۔

 

ٹیگس