Jul ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

ہندوستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

ہندوستان میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی ریکارڈ گراوٹ کے تعلق سے حکومت پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روپے کی قدر میں گراوٹ پر پہلے جتنا زیادہ شور مچاتے تھے آج اتنا ہی خاموش ہیں۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے روپیہ مسلسل ریکارڈ سطح پر گر رہا ہے اور حکومت کے پاس روپے کی قدر کی بحالی کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے، اس لیے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے وہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک مایوسی میں ڈوبا ہوا ہے،  روزگار کم ہو رہے ہیں۔ ملک کے لوگوں کی آمدنی کم ہو رہی ہے، لیکن وزیر اعظم کے دفتر میں الفاظ، پروگرام اور طور طریقوں کی فہرست بڑھتی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینیت نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے گراوٹ ظاہر کرتی ہے کہ وہ بھی بہت جلد پیٹرول کی طرح سنچری کی تیاری کر رہا ہے۔ 

ٹیگس