Jul ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

ہندوستانی فضائیہ کا ایک تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران راجھستان میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

تربیتی طیارے نے راجھستان کی اترلئی ایئربیس سے رات 9 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور کچھ ہی دیر بعد وہ ضلع برمیر کے بیمدا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مگ 21 کے زمین سے ٹکراتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ واقعے کے بعد ہندوستانی ایئرفورس نے جہاز گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستانی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری سے بھی حادثے کے متعلق رابطہ کیا ہے۔

ٹیگس