ہندوستان، پتنگ کی ڈور نے ایک چھے سالہ بچے کی جان لی
لدھیانہ ہندوستان میں پتنک کی شیشہ لگی ڈور گلے میں پھرنے سے 6 سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
انڈین ایکپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست پنجاپ کے شمال میں واقع لدھیانہ علاقے میں ایک 6 سال بچہ شیشہ لگی پتنگ کی ڈور سے گلہ کٹنے کے باعث لقمۂ اجل بن گیا۔
دکش گری اپنے والد کے ساتھ اسکوٹر کے کھڑا تھا جب شیشہ لگی پتنگ کی ڈور اس کی گردن کے گرد پھنس گئی ، اسے ہسپتال لے جایا گیا جو بعد میں جاں بر نہ ہو سکا اور چل بسا
لڑکے کے باپ دھورو گری، جو ایک مکینک ہیں، نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ کسی کام سے نکلے تھے، واپس آتے ہوئے کہیں سے ایک پتنگ کی ڈور ہوا میں اڑتے کہیں سے آئی اور اس کے بیٹے کےگلے میں پھر گئی جس سے اس کے بیٹے کو شدید زخم آئے۔
دھورو گری نے بتایا کہ ڈور سے اس کے گلے پر بھی زخم لگے ہیں لیکن خوش قسمتی سے وہ بہت معمولی نوعیت کے ہیں۔ تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپکٹر گروپیت سنگھ نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔
اس سے پہلے اسی ماہ میں ایک اور شخص بھی ڈور موٹرسائیکل پیڈل میں پھنسے سے ہلاک ہوگیا تھا۔پچھلے ماہ دہلی میں اسی نوعیت کے تین واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بر صغیر ہندوستان و پاکستان میں بسنت اور یوم آزادی کی تقریبات میں پتنگ بازی اور اسکے مقابلے ہوتے ہیں جن میں پتنگ باز ایک دوسرے کے ساتھ پیچ لڑاتے ہیں اور ایک دوسرے کی پتنگ کو ڈور کے ذریعے کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ دھاتی تاروں، شیشہ اور مختلف کیمکل لگی ڈور جیسی خطرناک چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جن سے ہر سال کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں، ان کے علاوہ ان دھاتی تاروں کی بجلی کے کھمبوں اور تنصیبات سے ٹکرانے سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔