Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پہلی بار فضائیہ میں ویپن سسٹم برانچ کی منظوری

ہندوستان میں آزادی کے بعد پہلی بار فضائیہ میں ویپن سسٹم برانچ کی منظوری دیدی گئی۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اس بات کا اعلان ہندوستانی ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل، وی آر چودھری نے یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیا۔
انھوں نے چندی گڑھ میں یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایئر فورس میں ویپن برانچ کی منظوری سے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسپیشل میزائلوں، ڈرون طیاروں اور دیگر ہتھیاروں کے سسٹم کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر فورس میں ویپن برانچ سسٹم سے فلائٹ ٹریننگ کے اخراجات میں کمی آئے گی اور تین ہزار چار سو کروڑ روپے کی بچت ہوگی ۔
ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا کہ اگلے سال دسمبر تک تین ہزار اگنی ویروں کو ایئر فورس میں بھرتی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں پہلی بار یوم فضائیہ کی تقریب دہلی میں منعقد نہیں ہوئی ۔ آزادی کے بعد سے اب تک یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب دہلی کے ایئر فورس اسٹیشن پر منعقد ہوتی رہی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اب یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب مختلف مقامات پر منعقد ہوا کرے گی۔

ٹیگس