Dec ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • سری نگر میں کانگریسی رہنما کی پریس کانفرنس

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے بھارت جوڑو یاترا کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: اس بات کا اعلان سینیئر کانگریسی رہنما کے سی وینو گوپال نے کیا ہے۔
کانگریسی رہنما کے سی وینو گوپال بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جموں و کشمیر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کی بے مثال تیاریاں کی گئی ہیں۔
انھوں نے اس پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور محمد یوسف تاریگامی جیسے قدرآور کشمیری رہنماؤں نے بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا جموں و کشمیر کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا ہے کہ وہ بے صبری سے بھارت جوڑو یاترا کے کشمیر پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ملک میں کورونا کے دوبارہ پھیلنے کے خدشے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ملک کے عوام کی صحت کی فکر ہمیں بھی لیکن اس بہانے سے بی جے پی حکومت بھارت جوڑو یاترا کو روکنا چاہتی ہے۔

ٹیگس