Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور سری لنکا کے مابین دو کرکٹ سیریز اگلے ہفتے شروع

ہندوستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیوں نے نیا سال شروع ہوتے ہی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔

سحر نیوز/ہندوستان: اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے تین تین میچوں کی سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

نیا سال کےآغاز کے فورا بعد شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ہندوستان کی طرف سے ہاردک پانڈے کو کپتان بنا دیا گیا ہے جبکہ سوریا کمار نائب کپتان ہوں گے۔اُدھر ونڈے سیریز میں روہت شرما کی واپسی ہوگی اور وہ اس سیریز میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

ہندوستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز تین جنوری کو ممبئی میں ہوگا۔ جبکہ دوسرا میچ پونے اور پھر تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ اسکے ونڈے سیریز کا آغاز دس جنوری سے ہوگا جس کا پہلا میچ گوہاٹی دوسرا کولکاتا اور تیسرا میچ پندرہ جنوری کو تریویندرم میں ہوگا۔

ٹیگس