Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ازبکستان میں ہندوستانی دوا پینے سے 18 بچوں کی موت

گیمبیا کے بعد اب ازبکستان نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ ہندوستانی دواساز کمپنی کی تیار کردہ دوا پینے سے 18 بچوں کی موت ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ازبکستان کی وزارت صحت نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ ملک میں 18 بچے ایک ہندوستانی دوا پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت نے 18 بچوں کی موت کا ذمہ دار ایک ہندوستانی دوا ساز کمپنی کو قرار دیا ہے۔ ازبک وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں 18 بچے ایک ہندوستانی دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ سیرپ پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مذکورہ دوا میریون بایوٹیک کمپنی کی تیار کردہ ہے۔ ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ میریون بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ  (Marion Biotech pvt. Ltd.) سنہ 2012 میں ازبکستان میں رجسٹرڈ ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق اس سے پہلے اکتوبر میں گیمبیا نے بھی مبینہ طور پر کہا تھا کہ ہندوستان میں بنائے گئے سیرپ کی وجہ سے 66 بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی اور تحقیقی رپورٹ آنے تک کمپنی کا پروڈکشن بند کر دیا گیا تھا۔

 

ٹیگس