Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

ہندوستان نے ایک اور بیلسٹک میزائل، پرتھوی دو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کے روز اڈیشہ کے چاندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پرتھوی-دو کا کامیاب تجربہ کیا۔

ہندوستانی وزارت دفاع نے گزشہ روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا کہ جدید پرتھوی دو میزائل ملک کی جوہری مدافعت کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ وزارت کے مطابق میزائل کی رینج تین سو پچاس کلومیٹر ہے اور اسے پہلے ہی فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان اپنے شمالی مشرقی پڑوسی چین اور مغربی پڑوسی پاکستان کو اپنا روایتی حریف سمجھتا ہے جس کے پیش نظر وہ ہر کچھ وقفے پر اپنی دفاعی توانائیوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے اس قسم کے تجربات کرتا رہتا ہے۔

ہندوستان کی اسٹریٹیجک سیاست کا ایک بڑا حصہ چین، پاکستان اور کشمیر جیسے موضوعات سے مختص ہے۔

ٹیگس