Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کا موبائل چوری روکنے کے لئے مشترکہ اقدام کرنے پر غور

ایران اورپاکستان نے دونوں ممالک سے چوری شدہ موبائل ایک دوسرے کے ممالک میں فروخت اوراستعمال ہونے سے روکنے کےلئے مشترکہ اقدامات کرنے کےلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ریڈیو کمیونیکشن ریگولیٹری تنظیم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران کے موبائل نیٹ ورکس کے عہدیدار، صارفین کے حقوق اور قوانین اور ریڈیو کمیونیکیشن کے سربراہ کے علاوہ پاکستان کے ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں ایران اور پاکستان میں موبائل چوری روکنے کےلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر غور کیا گیا۔

ایران اور پاکستان سے چوری ہونے والے موبائل اب ان ممالک میں رجسٹر نہیں ہو پائیں گے اور دونوں ممالک اس حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ کریں گے۔

ٹیگس