Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے بارے میں غلط بیان بازی نہ کی جائے، بی جے پی لیڈروں کو مودی کی نصیحت

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ میں پارٹی رہنماؤں کو نصحیت کی ہے کہ وہ مسلمانوں کے بارے میں غلط بیان بازی نہ کریں۔

سحرنیوز/ہندوستان: دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کو خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیراعظم مودی نے بی جے پی لیڈروں کو نصحیت کی کہ وہ مسلمانوں کے سلسلے میں غلط بیانات نہ دیں۔
انہوں نے پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اور خاص طور پر غریب اور پسماندہ مسلمانوں سے رابطہ برقرار کریں-
مودی نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو چاہیئے کہ سبھی سماج کے لوگوں کے پاس جائیں اور ان سے رشتہ برقرار کریں خواہ وہ بی جے پی کو ووٹ دیں یہ نہ دیں- انہوں نے عام انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے عام انتخابات میں چار سو دن بچے ہیں اس لئے میدان میں اتریں اور حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار نہ ہوں اور یہ سوچ کر نہ بیٹھ جائیں کہ حکومت ہمیشہ ہمارے پاس رہنے والی ہے 
مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے بارے میں ہندوستانی وزیراعظم کا یہ بیان آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں ہی ہے اور بی جے پی کی قیادت کو شاید احساس ہوگیا ہے کہ ہندو مسلم کے نام پر ہمیشہ اقتدار میں نہیں آیا جاسکتا۔

ٹیگس