ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریب
Jan ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
ہندوستان آج اپنا چوہترواں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: آج ہندوستان بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور شہروں، قصبوں کی سڑکوں اور شاہراہوں کو دلکش انداز میں آراستہ کیا گیا ہے۔
ملک کی سبھی ریاستوں کے دارالحکومتوں سمیت سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سرکاری حکام کے علاوہ ہندوستانی عوام بھی اپنے اپنے علاقوں میں انجام پانے والی تقریبات میں بڑے پرجوش انداز میں شریک ہیں اور جابجا قومی پرچم لہراتا نظر آرہا ہے۔
یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ہے جہاں ہندوستان کے وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں اور ملک کی مسلح افواج راج پتھ پر اپنے جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ پریڈ اور طاقت کے مظاہرے میں مصروف ہیں۔