Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ پر روس اور مغربی ممالک میں کشیدگی کے درمیان دہلی جی۔20 اجلاس کا میزبان

بدھ اور جمعرات کو یوکرین کے تنازعے پر مغربی طاقتوں کے ساتھ روس کی بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کے درمیان جی۔20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: یوکرین جنگ پر روس اور مغربی ممالک میں کشیدگی کے درمیان جی۔20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس دہلی میں آج یکم مارچ 2023 بروز بدھ سے شروع ہوگیا ہے۔

اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، چین کے وزیر خارجہ کن گانگ، فرانس کے وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، جرمنی کی وزیر خارجہ اننالینا بیئرباک اور برطانونی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی سمیت کئی یوروپی ممالک کے وزرائے خارجہ ایک سال سے جاری یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ اہم مسئلوں پر بات چیت جمعرات کو ایوان صدر میں ہوگی۔ اجلاس میں دوطرفہ فوڈ اور انرجی سیکورٹی، دہشت گردی سے مقابلہ، نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات، عالمی میپنگ پر گفتگو کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک یوکرین  نے یوکرین کو بھاری ہتھیاروں کی ترسیل سے دنیا کو ایک نئی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور اس آگ کے شعلے لا محالہ ان ممالک کو بھی ابھی لپیٹ میں لے گی۔

ٹیگس