Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ کا سمجھوتہ

ایران اور ہندوستان نے نشرو اشاعت اور بین الاقوامی نمائشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: سمجھوتے پر دستخط کی تقریب دہلی میں جاری انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر منعقد ہوئی جس میں نیشنل بک ٹرسٹ انڈیا کے چیرمین ، آفس ڈائریکٹر، ایران کے خانہ کتاب و ادبیاب کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ہندوستان میں خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ بھی موجود تھے۔
ایران کے خانہ کتاب و ادبیات کے منیجنگ ڈائریکٹر علی رمضانی نے بتایا ہے کہ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک دہلی اور تہران میں ہونے والے انٹرنیشنل بک فیرز یا عالمی کتب میلوں میں ایک دوسرے کے ناشرین کو مفت اسٹال فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح دونوں ملکوں کے ناشرین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ایران ہند ثقافتی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔
نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے آفس ڈائریکٹر یوراج ملک کا کہنا تھا کہ اس سمجھوتے کے تحت ہم ایک دوسرے کے ہاں ہونے والے بین الاقوامی کتب ملیوں میں شرکت کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی پیشرفت ہے اور دونوں ممالک ہاہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اکتیسواں بین الاقوامی کتب میلہ ہفتے سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں شروع ہوگیا ہے جو پانچ مارچ تک جاری رہے گا۔

ٹیگس