Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • موجودہ حالات میں چین کے ساتھ تعلقات حساس نوعیت کے ہیں ، ہندوستانی وزیرخارجہ

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان اور چین کے موجودہ تعلقات کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے

سحر نیوز/ ہندوستان:ایک تقریب کے دوران ہندوستانی وزیرخارجہ نے چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے مسئلے پر کہا کہ موجودہ حالات میں ہندوستان اور چین کے تعلقات بہت ہی حساس ہیں اور اس لحاظ سے یہ وقت بہت ہی سخت اور دشوار ہے 
انہوں نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرکے یہ نہیں ثابت کیا جاسکتا کہ سب کچھ معمول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے - ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ پہلے جو سمجھوتے ہوئے تھے چین نے ان کی خلاف ورزی کی تھی. 

ان کا کہنا تھا کہ ہم واضح کرچکے ہیں کہ معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے - ہندوستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا ملک اور ہمارا معاشرہ تبدیل ہورہا ہے اور ہم عالمی سطح پر مزید ترقی کرتے جارہے ہیں. 

انہوں نے دعوی کیا کہ اس رواں عشرے کے اختتام تک ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا طاقتور ملک بن جائے گا ۔ ہندوستانی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اوراقتصادی شرح نمو بھی مطلوبہ ہدف سے کافی پیچھے ہے 

ٹیگس