ہندوستان کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ فسادات
ہندوستان کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر بڑودا، بنگال کے شہر ہاوڑا اور ریاست مہاراشٹر کے شہروں جلگاؤں اور سمبھا جی نگر یا اورنگ آباد میں فرقہ وارانہ فسادات میں جہاں جم کر ہنگامہ ہوا اور نجی و سرکاری وہیں پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی - جلگاؤں میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب رام نومی کے تہوار کےجلوس میں ایک مسجد کے سامنے سے تیز آواز میں ڈی جے بجاکر لوگ وہاں سے گذر رہے تھے۔
مہاراشٹر کے ہی سمبھاجی نگر یا اورنگ آباد میں بھی فرقہ وارانہ فسادات کی خبریں ہیں جہاں مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لکادی -
ادھر ریاست گجرات کے شہر بڑودا میں جمعرات کو رام نومی کے جلوس کے دوران دوفرقہ کے لوگ ایک سے زائد بار آمنے سامنے آگئے جبکہ بنگال کے شہر ہاؤڑا میں بھی ایک دوسرے پر حملے کئے اور جلاؤ گھراؤ کی خبریں سامنے آئی ہیں ۔
بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی اس بات کا اندیشہ تھا کہ رام نومی کے موقع پر فسادات ہوسکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ ہاوڑا میں جلوس کا راستہ تبدیل کئے جانے کی وجہ سے فسادات ہوئے ہیں۔