چین و ہندوستان کا سرحدی تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا عزم
Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک عسکری وفد نے کل 18 ویں دور کے مذاکرات میں شرکت کی اور چین کی عسکری قیادت سے گفتگو کی۔
دونوں ممالک کے اختلافات اور مسائل کو سفارتی طریقے سے اور مستقل طور پر بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہندوستانی اور چینی وفود کے مابین ہونے والی بات چیت کا نتیجہ تھا۔
چین اور ہندوستان کے وفود کے مابین آخری بار 5 ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی۔
چین کے وزیر خارجہ نے مارچ 2022 میں ہندوستان کا دورہ کیا اور اس ملک کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے بات چیت کی۔
ہمالیہ میں ہندوستان اور چین کی مشترکہ سرحد ہے اور اس پر دیرینہ تنازعہ ہے۔