Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • بپرجوائے طوفان کی دہشت سے 5 ہزار افراد بے گھر

بپرجوائے سمندری طوفان بہت تیزی کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: بپرجوائے سمندری طوفان جمعرات کی شام تک ہندوستان کی ریاست گجرات کے ساحلوں سے ٹکرائے گا لیکن اب تک اس کے زیراثر گجرات سمیت ہندوستان کے مختلف علاقوں میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ مختلف ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے ہیں اور بہت سے گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئی ہیں ۔ جبکہ ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں سے تقریبا پچاس ہزار افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

ممبئی میں بھی طوفان کی ممکنہ تباہی کے پیش نظر ہائی الرٹ اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کے محکمہ ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ بپر جوائے طوفان کی وجہ سے ایک سو پچیس ریل گاڑیوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ممبئی میں ویسٹرن ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ انہتر ریل گاڑیاں منسوخ کردی گئی ہیں، تینتیس کو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا گیا ہے اور پچیس ٹرینوں کو بیچ کے اسٹیشن سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں بھی جمعرات کی صبح تک کئی علاقے بپرجوائے طوفان کی زد پر آسکتے ہیں، ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا تھا۔

کراچی میں بپر جوائے سمندری طوفان کی آمد کے پیش نظر سائیکلون مانیٹرنگ سینٹر کو فعال کرنے کے ساتھ ہی ممکنہ طوفانی حالات سے نمٹنے کے لئے ایک ریسکیو ہیڈ کوارٹر اور امدادی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں ہنگامی حالات میں لوگوں کی مدد کے تعلق سے تربیت یافتہ کمانڈوز شامل ہیں ۔

ٹیگس