کشمیر: آپریشن میں دوعسکریت پسند جاں بحق
Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے کپواڑہ سیکٹر پر ایک آپریشن میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کپواڑہ سیکٹر کے علاقے مژہل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔
کشمیر پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اور بی ایس ایف کے اس مشترکہ آپریشن میں گولہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ میں گزشتہ روز ایک جھڑپ میں 4 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔