Aug ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے 76 ویں یوم آزادی  کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

ہندوستان میں کل یعنی 15 اگست کو 76 واں یوم آزادی منایا جائے گا، دارالحکومت دہلی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ڈپٹی کمشنر آف پولیس پبلک ریلیشن آفیسر سمن نلوا نے کہا ہے کہ دہلی میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یوم آزادی کے لیے شہر بھر میں تعینات دس ہزار اہلکاروں میں سے لال قلعہ اور تقریب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے روٹ پر ہوں گے۔

اہلکار نے بتایا کہ تعیناتی ٹیموں میں اینٹی سبوٹیج انویسٹی گیشن ایکسیس کنٹرول اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گرد عناصر پر نظر رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی چہرے کی شناخت کا نظام بھی موجود ہے۔

سرحدوں کی نگرانی اور انٹیلی جنس اطلاعات جمع کرنے کے لیے نوجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضروری مقامات پر ٹریفک کی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور شہریوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ٹریفک ایڈوائزری باقاعدگی سے جاری کی جا رہی ہے۔

ڈی سی پی ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے ہوٹل گیسٹ ہاؤس، پیئنگ گیسٹ ہاؤس اور لاجز میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ مشکوک اشیاء اور افراد کو چیک کرنے کے لیے شہر بھر کے ہر چوراہوں پر گاڑیوں کی  سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ٹیگس