Aug ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • برکس اجلاس، ہندوستانی وزیراعظم کا دورۂ جنوبی افریقہ

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے خصوصی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم مودی ژوہانسبرگ میں برکس اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے سربراہوں اور رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بریکس کی سربراہی کانفرنس، جنوبی افریقہ کے شہر ژوہانسبرگ میں بائيس سے چوبیس اگست تک ہو رہی ہے جس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہيں۔
بریکس کے بانی ممالک میں برازیل روس ہندوستان چین اور جنوبی افریقہ شامل ہيں اور کل سے شروع ہونے والی بریکس کی یہ پندرہویں کانفرنس ہے -
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری کے بیان کے مطابق، ہندوستانی وزیراعظم پچیس اگست کو ایک روزہ سرکاری دورے پر یونان جائيں گے۔
یاد رہے بریکس کے رکن ممالک اس تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی شامل کئے جانے کے خواہاں ہيں۔

ٹیگس