Sep ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر جماعت اسلامی کو تشویش

جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان کے تعلیمی اداروں میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  جماعت اسلامی ہند نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس کی جس میں ملک کے اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔ جماعت اسلامی ہند کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کے تعلیمی اداروں میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ ہیومین رائٹس واچ کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم، دلت اور قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا شدید قسم کے امتیازی سلوک کا نشانہ بنتے ہیں جس کی حالیہ مثال اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک  اسکول میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک مسلمان بچے کو ہم جماعت طلبا سے پٹوایا گیا۔

جماعت اسلامی ہند کے رہنماؤں نے کہا  کہ اب سے پہلے اسلامو فوبیا کا زہر شمالی ہند تک محدود تھا مگر اب آہستہ آہستہ جنوبی ہندوستان میں بھی پھیل رہا ہے۔ ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ جن ریاستوں میں حجاب پر پابندی نہیں ہے، وہاں بھی مسلم طالبات کو امتحانات کے دوران حجاب پہننے سے روکا جارہا ہے۔ حال ہی میں تمل ناڈو میں ایک 27 سالہ مسلم لڑکی کو ہندی کا امتحان دینے سے پہلے حجاب اتارنے کو کہا گیا۔

 

ٹیگس