Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی لال پری اصفہان میں

ہندوستانی سیاحوں کی گاڑی لال پری ایران میں اپنی سیاحت جاری رکھتے ہوئے شہر اصفہان پہنچ گئی۔

ہندوستانی سیاحوں کی لال پری گاڑی، ایران کے محکمہ سیاحت کی میزبانی میں بندر عباس، لار، شیراز اور آبادہ کو عبور کرتے ہوئے شہر اصفہان میں داخل ہوگئی۔ ہندوستانی سیاحوں کی یہ گاڑی برطانیہ کے اپنے ٹور کے راستے میں ایران پہنچی اور مختلف علاقوں کی سیر و تفریح کا سفر جاری رکھتے ہوئے اب اصفہان پہنچی ہے۔

ہندوستان کے یہ سیاح ایران کے جس صوبے میں بھی داخل ہوئے وہاں کے محکمہ سیاحت اور صوبائی عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ہندوستان کے یہ سیاح، کاشان، تہران، زنجان اور تبریز کی بھی سیاحت کریں گے اور ان علاقوں کے تاریخی و قابل دید مقامات کا نظارہ کریں گے۔ ہندوستانی سیاحوں کی گاڑی لال پری، سولہ ملکوں سے ہوتے ہوئے بارہ ہزار کلو میٹر کا سفر طے کر کے لندن پہنچے گی۔

 

ٹیگس