ہندوستان: آسمانی بجلی نے 15 افراد کو لقمۂ اجل بنایا
Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے کشی نگر ضلع میں سب سے زیادہ پانچ افراد کی جانیں گئی ہیں اور غازی پور اور دیوریا میں 3-3 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں بجلی کی زد میں آکر دو درجن سے زیادہ افراد جھلس گئے ہیں۔
لکھنؤ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امبیڈکر نگر ضلع کے بسکھاری علاقے میں معمر خاتون کی موت کے بعد منعقدہ ایک اجتماع میں شرکت کے لئے جمع ہوئے لوگوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد جھلس گئے۔ ان 13 افراد میں سے 11 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کئی علاقوں سے مویشیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔