Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • گروپ بیس سربراہی اجلاس کے بعد ملک میں دنیا کی دلچسپی بڑھی ہے، نریندر مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ بیس کے سربراہی اجلاس کے بعد ان کے ملک میں دنیا کی دلچسپی بڑھی ہے اور سیاحت میں فروغ آیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں سیاحت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ سیاحت میں کم ترین سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

ہندوستان کےوزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے ہندوستان میں دیگر ملکوں کی کشش بڑھی ہے جس میں گروپ بیس کے کامیاب سربراہی اجلاس سے اضافہ ہوا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں عالمی ثقافتی ورثے کی کل تعداد اب بیالیس ہوچکی ہے اور ہماری کوشش رہی ہے کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ تاریخی اور ثقافتی مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

 

ٹیگس