Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • بنگلادیش میں ڈینگی سے ایک ہزار افراد ہلاک، ہندوستان میں الرٹ جاری

بنگلادیش میں ڈینگی کے پھیلاؤ سے حالیہ ہفتوں میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ڈھاکہ سے برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 ماہ میں ڈینگی سے یومیہ 20 افراد ہلاک ہوئے۔

بنگلہ دیشی حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ رواں سال ڈینگی سے اموات گزشتہ 22 سالوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہیں۔

حکام کے مطابق مون سون بارشوں کے پانی میں مچھروں کی افزائش سے ڈینگی زیادہ پھیلا۔

ادھر ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ڈینگی کے معاملے تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ مغربی بنگال کی حالت سب سے زیادہ خراب ہے جہاں 20 ستمبر تک 38 ہزار سے زیادہ لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مغربی بنگال اور دہلی این سی آر کے علاوہ اتراکھنڈ اور بہار میں بھی ڈینگی کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔

ملک میں ڈینگی کے معاملوں کی بڑھتی تعداد سے پیدا چیلنجز اور پیچیدگیوں کو لے کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے مرض کے روک تھام کو لے کر احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈینگی کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 5 اگست تک ڈینگی کے معاملوں کی تعداد 348 تھی، لیکن 22 ستمبر تک یہ تعداد بڑھ کر 3013 ہوگئی۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ڈینگی اور ملیریا سے ہر سال ہزاروں لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔

ٹیگس