Sep ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کسانوں کی ریل روکو تحریک زور و شور سے جاری

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے کسانوں کی ریل روکو تحریک آج تیسرے دن بھی جاری ہے جس کی بنا پر متعدد ٹرینوں کو کینسل کرنا پڑا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت سے ناراض ریاست پنجاب کے کسانوں نے ایک بار پھر اپنی تحریک شروع کردی ہے اورانہوں نے پنجاب میں ریل روکو تحریک کا آغاز کردیا ہے جس کا آج تیسرا دن ہے –

کسانوں کے احتجاج اور تحریک کی وجہ سے پنجاب آنے جانے والی متعدد ٹرینوں کو کینسل کرنا پڑا ہے اور کئی ٹرینوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوئی ہے - پنجاب کے کسانوں کی تحریک کا یوپی کے مرادآباد ریلوے سینٹر کی سرگرمیوں پر اثر پڑا ہے جہاں کم سے کم دس لوکل ٹرینوں کو کینسل کرنا پڑا جبکہ کئی ٹرینوں کے راستے تبدیل کئے گئے ہيں ۔

کسانوں کی ریل روکو تحریک پوری ریاست پنجاب میں جاری ہے کسانوں نے ریلوے ٹریک پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں کسانوں کا مطالبہ ہے کہ دوسال قبل دہلی کے بارڈر پر دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لئے جائيں اس کے علاوہ کسانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ یوپی کے لکھیم پورکھیری میں مرکزی وزیرکی گاڑی سے کچل کر مار دیئے جانے کے واقعے کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مقتول کسانوں کے گھروالوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ٹیگس