Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: امن بحال کرنے میں ناکام رہنے پر بی جے پی حکومت پر کڑی نکتہ چینی

ہندوستان کی ریاست منی پور میں کانگریس کی قیادت میں 10 ہم خیال جماعتوں نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت 5 ماہ بعد بھی ریاست میں امن اور معمول کو بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: دس ہم خیال سیاسی جماعتوں کی ایک روزہ کانفرنس کے بعد کانگریس لیڈر اور 2002 سے 2017 تک تین بار کے وزیر اعلیٰ اوکرم ایبوبی سنگھ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی لاپرواہی تنازعات سے متاثرہ ریاست میں امن اور معمول کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیراعظم نریندر مودی نے تمام مسائل پر بات کی لیکن وہ ابھی تک منی پور بحران پر خاموش ہیں اور یہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ سنگھ نے کہا کہ لوگ اب بھی اس الجھن میں ہیں کہ آیا ریاست میں دفعہ 355 نافذ ہے یا نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا منی پور پر مرکزی حکومت کی حکومت ہے یا ریاستی حکومت کے منتخب نمائندوں کی؟
دس ہم خیال سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر کام کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا اور منی پور میں جاری ذات پات کے تشدد کے پرامن حل کے لیے امن بحال ہونے تک مسلسل پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔
دس جماعتوں میں عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، فارورڈ بلاک، آر ایس پی، شیو سینا-یو بی ٹی، جنتا دل یونائیٹڈ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں۔ ان جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بحران کے پرامن حل کے لیے تمام متعلقین سے بات کرے۔

ٹیگس