Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • بالیوڈ کی ایک اور معروف ہندو اداکارہ غزہ کے عوام کی حمایت میں آگے آئی، ایک آئی اے ایس افسر نے کہا

بالیوڈ کی ایک اور معروف ہندو اداکارہ نے غزہ پٹی کے عوام کی حمایت کی ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: بالیوڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اسرائيل اور حماس کے درمیان جاری جنگ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ "غزہ کے آدھے لوگ بچے ہیں۔"

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سونم کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ "غزہ کے آدھے لوگ بچے ہیں۔" سونم کپور نے ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ "اگر ہم پر اسرائيلی بچوں کی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو ہم پر فلسطینی بچوں کی بھی اتنی ہی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

سونم کپور کے ذریعہ فلسطین کی حمایت کئے جانے پر ہندوستان کے ایک سابق آئی اے ایس افسر سوریہ پرتاپ سنگھ نے سونم کپور کی ستائش کرتے ہوئے اپنے "ایکس" اکاؤنٹ پر لکھا ہے "ان کی ریڑھ میں ہڈی ہے، سچ بولنے کی ہمت ہے۔ شاباش سونم کپور۔"

قابل ذکر ہے کہ سونم کپور سے پہلے بالیوڈ کی ایک اور ہندواداکارہ سوارا بھاسکر بھی فلسطین کی حمایت کرچکی ہیں۔

سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ہونے والے حملوں پر افسوس کو مناقت سے بھرپور قرار دیا تھا۔

سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حامیوں کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "اگر آپ کو تب حیرانی نہیں ہوئی تھی جب اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا تھا، وہاں کے لوگوں کے گھر تباہ کئے اور زبردستی چھین لئے، جب وہاں کے نوجوانوں اور بچوں تک کو نہیں بخشا گیا اور بمباری کی گئی تو پھر میری نظر میں اسرائیل کے خلاف ہوئے حملے پر افسوس کا اظہار کرنے والوں میں منافقت بھری پڑی ہے۔"

ٹیگس