Dec ۰۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریاستی انتخابات، تین ریاستوں میں بی جے پی کو اور ایک ریاست میں کانگریس کو کامیابی

ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے حالیہ ریاستی انتخابات میں سے آج چار ریاستوں میں ووٹنگ کی گنتی ہوئی جس میں تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو اور تلنگانہ میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: 7 نومبر سے 30 نومبر تک چلنے والے ہندوستان کی 5 ریاستوں میں سے 4 ریاستوں میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے میدان مارا ہے جبکہ جنوبی ریاست تلنگانہ میں کانگریس میں جیت حاصل کی ہے۔

اگرچہ ابھی ووٹوں کی گنتی پوری نہیں ہوئی ہے لیکن زیادہ تر سیٹوں کے واضح رجحان سامنے آ چکے ہیں جن کی بنیاد پر ہارجیت مشخص ہوگئی ہے اور تین ریاستوں راجستھان، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ کے وزارئے اعلی مستعفی بھی ہوچکے ہیں۔  

 

ٹیگس