Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اترپردیش، ٹرک میں آگ، متعدد زوردار دھماکے + ویڈیو

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں ایل پی جی گیس سلینڈروں سے لدے ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے اور سلینڈروں میں دھماکے ہونے کی خبریں ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں لکھنؤ سے گونڈا جانے والے ایک ٹرک میں آج جمعہ کی صبح آگ لگ گئی۔ ٹرک میں ایل پی جی گیس سلینڈر لدے ہوئے تھے۔ آگ لگنے کے بعد ایک کے بعد ایک متعدد زوردار دھماکے ہوئے۔

اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پہنچا اور اس نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ اس درمیان ٹریفک کو جائے وقوعہ سے ایک کلومیٹر دور روک لیا گیا تھا۔ اچھی بات یہ رہی کہ ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا اور اس کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈرائیور کے علاوہ بھی کسی کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

 

ٹیگس