Jan ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اپوزیشن اتحاد میں اختلافات

ہندوستان میں اپوزیشن اتحاد کو آج اس وقت شدید دھچکا لگا جب ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی نے آئندہ عام انتخابات میں اکیلے ہی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ٹی ایم سی کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں اکیلے ہی الیکشن لڑے گی اور کسی کے ساتھ سیٹ شیئرنگ نہيں کرے گی۔

انہوں نے کا نگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جو بھی تجاویز دیں وہ سب مسترد کردی گئيں اس لئے اب ہم نے بنگال میں اکیلے ہی عام انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کانگریس کی نیایائےیاترا کے بارے میں کہا کہ یہ یاترا مغربی بنگال سے بھی گذرے گی لیکن اخلاقی طور پر بھی انہيں اس کی کوئی اطلاع نہيں دی گئی جو غیر مناسب رویّہ نہيں ہے۔

ممتابنرجی نے یہ اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب منگل کو راہل گاندھی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ممتابنرجی کے ساتھ کانگریس پارٹی اور خود ان کے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں ۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی عام آدمی پارٹی نے ریاست میں لوک سبھا کی سبھی تیرہ سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ این سی نے کہا ہے کہ کانگریس کو چاہئے کہ وہ علاقائی جماعتوں کو اہمیت دے۔ ہندوستان کی سیاست میں آج کے واقعات کے بعد اپوزیشن انڈیا اتحاد کے وجود کو پوری طرح خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

ٹیگس