Jan ۲۶, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • آج ہندوستان میں 75 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ہندوستان میں آج 75 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، دہلی میں مرکزی تقریب میں فرانس کے صدر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق آج پورے ہندوستان میں 75 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی تقریب دہلی میں منعقد ہوئی جس میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل وار میوزیم گئے جہاں انہوں نے ملک کے لئے جان دینے والے شہیدوں کو خراج عقیت پیش کیا۔

اس کے بعد یوم جمہوریہ کی تاریخی اور خصوصی پریڈ شروع ہوئی جس میں مختلف سیکورٹی دستے حصہ لیتے ہیں۔ اس موقع پر ملک کی ریاستوں کی رنگ برنگی جھانکیاں بھی نکالی گئیں۔ 

اس سے پہلے صدر جمہوریہ ہندوستان دروپدی مرمو اور ان کے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون روایتی بگھی کے ذریعہ سرکاری تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اور وسیع انتظامات کئے گئے۔ 70 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ دہلی پولیس کے حکام نے یہ اطلاع دی۔

ٹیگس