Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کاسمیٹک فیکٹری میں آتش زدگی، خاتون ہلاک 31  زخمی

ہندوستان کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں کاسمیٹک فیکٹری میں آتش زدگی کے واقعے میں ابھی بھی تیرہ افراد لاپتہ ہيں ۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے شہر سولن میں کاسمیٹک فیکٹری میں آگ جمعہ کو لگی تھی جس پر آج سنیچر کی دوپہر تک قابو نہيں پایا جاسکا تھا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت عمارت میں پچاس افراد موجود تھے جن میں سے بیشتر کو باہر نکال لیاگیا ہے لیکن تیرہ افراد کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں ہے۔

مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے آگ پر ابھی بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے کیونکہ فیکٹری میں پرفیوم اور کاسمیٹک کی دیگر اشیا بنانے میں کام آنے والے آتش گیر مادے کی بڑی مقدارموجود تھی۔ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدورں کو نجات دلانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے اس سانحے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے جبکہ اکتیس دیگر زخمی ہوئے ہيں۔ مقامی انتظامیہ نے آتش زدگی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

 

ٹیگس