Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • عوام کے لئے انصاف، کانگریس پارٹی کا بنیادی ایجنڈا

ہندوستان میں دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنا منشور تیار کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بتایا ہے کہ پارٹی کی منشور کمیٹی نے انصاف پر مبنی انتخابی منشور کا مسودہ انہیں پیش کردیا ہے۔

ملک ارجن کھڑگے نے بتایا ہے کہ ہر میدان میں عوام کے لئے انصاف، دو ہزار چوبیس کے عام انتخابات کے لئے ان کی پارٹی کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی آئی ٹی انقلاب، سبزانقلاب اور سفید انقلاب سے لے کرعوام کے بنیادی حقوق اور لبرلائزیشن پر خصوصی توجہ کے ذریعے ملک کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔

ٹیگس