Mar ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • بی جے پی اور آر ایس ایس کی خفیہ سازشیں کامیاب نہيں ہوں گی : کانگریس

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزيشن پارٹی کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی خفیہ سازشیں کامیاب نہيں ہونے دیں گے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت، بی جے پی اور آر ایس ایس، خفیہ طور پر آمریت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے ذریعے ہندوستان کے عوام پر اپنی ذہنیت مسلط کر کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کے حقوق چھین لیں گے۔

کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے، بی جے کے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے کے اس بیان پر کہ بی جے پی کو، آئین کو تبدیل کرنے کے لیے چار سو سیٹیں جیتنے کی ضرورت ہے، ردعمل میں کہا کہ آئین کو دوبارہ لکھنا اور تباہ کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے، جس میں ہم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا بیان ایک بار پھر مودی اور آر ایس ایس کی، آمریت کو مسلط کرنے کے مکروہ ایجنڈے کو، بے نقاب کرتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نریندرمودی اور بی جے پی کا آخری مقصد، آئین ہندکو تباہ کرنا ہے ۔

ٹیگس