Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں الیکشن کمیشن کی انتخابات کے تعلق میٹنگ

ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے تعلق سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بدھ کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اس میٹنگ کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا جائزہ لینا ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا ہے کہ کمیشن کے اراکین آج سے ریاستوں کے دورے بھی شروع کر رہے ہیں ۔

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے انتخابات پر اثر انداز ہونے والی کسی بھی چیز یا رقم کی تقسیم پر پابندی لگا دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس قسم کی ہر سرگرمی غیر قانونی ہے اور ان چیزوں اور رقوم کو ضبط کرلیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں الیکشن کمیشن نے انیس اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے۔

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کے لئے انتخابات کے نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔

ٹیگس