Jun ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول آنا شروع، کیا مودی تیسری بار بنیں گے وزیر اعظم؟

ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے میں ایگزٹ پول کے جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں اس کے حساب سے 543 سیٹوں میں سے 109 نشستوں کے غیرحتمی نتائج میں حکمراں اتحاد آگے ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق مودی کی سیاسی جماعت بی جے پی اتحاد کو 75 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن کانگریس کے اتحاد انڈیا کو 34 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

اس دوران دو ایگزٹ پول سروے نے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پیشگوئی کردی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بی جے پی کی قیادت میں اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کو 543 میں سے 350 سیٹیں ملنے کی توقع ہے، اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سیٹوں پر کامیابی ملنے کی توقع ہے، سادہ اکثریت کیلئے 272 نشستیں درکار ہیں۔

 

ٹیگس