Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے حالات کشیدہ، ہائی الرٹ جاری

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جموں میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران جموں صوبے میں عسکریت پسندوں کے تین بڑے حملے ہوئے ہیں جن میں دس یاتری، ایک سی آرپی ایف اہلکار ہلاک جبکہ پینتیس یاتری، پانچ سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جموں کے علاقے کٹھوعہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔ ڈوڈہ کے چھتر گلہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے (ٹی او بی) پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں ایک عسکریت پسند جاں بحق اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

ٹیگس