Jun ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت مل گئی

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت مل گئی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: دہلی کی خصوصی عدالت نے جمعرات کی شام عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو مبینہ ایکسائز اسکینڈل میں ضمانت دے دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی اور مرکز کی تفتیشی ادارے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے دو دن تک ای ڈی اور اروند کیجریوال کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد جمعرات کی شام دہلی کے وزیر اعلیٰ کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کردیا۔

یاد رہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ہندوستان کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے ہندوستان کے گزشتہ پارلیمانی انتخابات سے پہلے مبینہ ایکسائز اسکینڈل ميں ملوث ہونے کے الزام ميں گرفتار کرلیا تھا تاہم انتخابی مہم چلانے کے لئے عارضی ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن پولنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ۔

 

ٹیگس